• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خوف اور دہشت کی علامت تصور کی جانے والے دیوہیکل شار ک کی دہشت پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم 'دی میگ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکار جون ٹرٹل ٹوب کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گہرے سمندر میں ریسکیو پروگرام کا حصہ ایک اسے جانباز کے گِرد گھوم رہی ہے جو ستر فٹ کی دیوہیکل شارک کا سامنا کرتا ہے اور اس حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

خوفناک شارک کی نشانہ بننے سے بچنے والا یہ ریسکیو اہلکار گہرے سمندر میں جانے سے خوف کا شکار ہو جاتا ہے جسے گہرے سمندر میں پھنسی ننھی آبدوز میں موجود افراد کو بچانے کا نیا مشن مشکل میں ڈال دیتا ہے ۔

کولن وِلسن اوربیلے ایوری کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی یہ فلم امریکی ناول نگار اسٹیوایلٹن کے ناول سے ماخوذ ہے جس کی کاسٹ میں نامور ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ روبی روز،ریئن وِلسن ،رابرٹ ٹیلر،کلف کرٹس،بِنگ بِنگ لِی ،پیج کینیڈی سمیت دیگر کئی فنکار اہم کردروں میں دکھائی دینگے۔

ایکشن فلم رواں برس10اگست کو وارنر بروس پکچرز کے بینر تلے نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین