• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے بھارتی نژاد اُتم دھلون کو انسداد منشیات کا سربراہ بنادیا

ٹرمپ نے بھارتی نژاد اُتم دھلون کو انسداد منشیات کا سربراہ بنادیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے سینئر وکیل اور بھارتی نژاد اُتم دھلون کو انسداد منشیات ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ایجنسی کا کام امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کو روکنا ہے، اُتم دھلون نے رابرٹ پیٹرسن کی جگہ لی ہے جو 30 سالہ سروس کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔

اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے دھلوں کی تقرری کا علان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ہر 9 منٹ میں ایک شہری منشیات کے استعمال سے ہلاک ہو رہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنی تاریخ کی بدترین منشیات کی وبا سے نبرد آزما ہیں۔

اُتم دھلون کا پیشہ ورانہ ریکارڈ خاصہ شاندار ہےاور وہ وائٹ ہاوس، وزارت انصاف، وزارت برائے داخلی سلامتی اور کانگریس کے علاوہ منشیات اسمگلروں کے خلاف وفاقی استغاثہ بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین