• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا فیکٹری میں لگی آگ گھنٹوں بعد بھی بے قابو

سائٹ ایریا فیکٹری میں لگی آگ گھنٹوں بعد بھی بے قابو

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ضیاء موڑ کے قریب فوم بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیاجبکہ آگ بجھانے کی کوشش میں 6 فائر فائٹرز زخمی بھی ہوگئےہیں۔

سائٹ ایریا فیکٹری میں لگی آگ گھنٹوں بعد بھی بے قابو

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ ایریا میں جمعرات کی صبح فیکٹری کےایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں تاہم آگ تاحال بجھ نہ سکی جبکہ فائر بریگیڈ کی 17 فائر ٹینڈر، باؤزر اور اسنارکل موقع پر موجود ہیں۔

سائٹ ایریا فیکٹری میں لگی آگ گھنٹوں بعد بھی بے قابو

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کے ساتھ ساتھ فوم کا استعمال بھی کیا جارہا ہے اور کوشش ہے کہ آتشزدگی سے اطراف کی فیکٹریاں اور دیگر املاک متاثر نہ ہوں۔

حکام نےمزید بتایا کہ آگ لگنے سے فیکٹری کے اندرونی حصوں کو بھی نقصان پہنچا اور عمارت کے مختلف حصہ زمین بوس ہوگئے ہیں، آگ کی شدت کے باعث فائر فائٹرز کو اندرونی حصوں میں آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہےاور عمارت کا حصہ گرنے سے ملبہ تلے آکر 6 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

تازہ ترین