• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیفائیڈ پراینٹی بائیوٹک کام نہیں کر رہی، امریکی الرٹ

ٹائیفائیڈ پراینٹی بائیوٹک کام نہیں کر رہی، امریکی الرٹ

امریکا نے پاکستان کو ٹائیفائیڈ سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق الرٹ میں امریکہ نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ بخار پراینٹی بائیوٹک ادویات کام نہیں کر رہی ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، ٹائیفائیڈ بخار کے مریض کو 103 سے 104 تک بخار ہو سکتا ہےجبکہ ٹائیفائیڈ بخارکی علامات میں سردرد، بھوک کا نہ لگنا، جسم میں درد ہونا اورجلد پر سرخ دھبے کا نمودار ہونا بھی شامل ہے۔

امریکہ کی جانب سے دئیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹائیفائیڈ بخارسے بچاؤ کے لیے تازہ صاف ستھری غذا استعمال کریں، کھلے اور آلودہ مشروبات استعمال نہ کریں، پانی اُبال کرپیئیں، ٹائیفائیڈ کے مریض کے برتن الگ رکھیںاور ٹائیفائیڈ سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔

تازہ ترین