• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یوگینڈا نے سوشل میڈیا پر ٹیکس لگا دیا

یوگینڈانےملک بھر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر ٹیکس نافذ کردیا، لوگ ملک کے خلاف سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوگینڈا کے صدر موسیوینی کا کہنا ہے کہ ملک زرمبادلہ خرچ کر کے بھی بدنام ہو رہا ہے،یہ تمام ز ر مبادلہ غیر ملکی آئی ٹی کمپنیوں کو جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے ہی ملک کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہے ہیںتاہم ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال پر ٹیکس لگا یا ہے۔

واضح رہے یوگینڈاکی پارلیمنٹ نے اس سال ایک متنازعہ بل منظور کیا جس میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے200 سے زائد لوگوں پر ٹیکس عائد کیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹیلی کام آپریٹرز کی طرف سے جمع کیا جانا والا ٹیکس تقریباً 20 فیصد ہے جبکہ یوگینڈا کی حکومت مختلف سوشل میڈیا سائٹس کے استعمال کرنے والوں سے5.0 فیصد تک ٹیکس لیتا رہا ہے۔

تازہ ترین