• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑاکی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ


بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ناموربھارتی اداکارہ پرنکا چوپڑا کے مداح نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور جناب اگر بات کی جائے آن لائن سماجی رابطوں کی تو وہاں بھی دیسی گرل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

پریانکا چوپڑاکی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑاکی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد25ملین تک پہنچ گئی ہے ۔پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر مقبولیت کے معاملے میں نریندرا مودی، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس موقع پر پرنکا نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے چاہنے والوں کا بیحدشکریہ ادا کیاہے۔

واضح رہے پریانکا چوپڑا سلمان خان کے ساتھ فلم’بھارت‘میں جلوہ گر ہوں گی جو 2019میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

تازہ ترین