• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا میں جاں بحق 3 افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

جنوبی افریقا میں جاں بحق 3 افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

جنوبی افریقا میں پر اسرار طور پر جل کر جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں، مرنے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک کزن شامل ہیں، لواحقین کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ تینوں افراد کو قتل کرکے جلایا گیا ہے۔

جنوبی افریقا سے لائی جانے والی تینوں میتوں کو لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچا یا گیا جہاں سے انہیں ورثاء کےحوالے کر دیا گیا۔

مانانوالہ کے رہائشی تینوں افراد میں دو سگے بھائی ریاض، آصف اور کزن بلال شامل ہیں۔ تینوں افراد چھ سات سال سے جنوبی افریقہ میں محنت مزدوری کر رہے تھے۔

ریاض، آصف اور بلال کو پیر اور منگل کی شب 2 جولائی کو قتل کیا گیا تھا۔ لاہور ایئرپورٹ پر میتیں لینے کیلئے آئے ورثاء کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ تینوں افراد کو پہلے قتل کیا گیا ہے اور پھر جلایا گیا ہے۔

تازہ ترین