• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں فیفا ورلڈ کپ کا جنون عروج پر ہے اسی سلسلے میں مداح اپنے جوش وخروش کا طرح طرح سے مظاہرہ پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

قازان میں فٹبال کا جنون

 روسی شہرقازان میں ماہر فنکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے بلند عمارت کو کینوس میں تبدیل کر کے معروف برازیلیئن فٹبالر نیمار کے پورٹریٹ بنا دیا ہے ۔

یہ ماہر آرٹسٹ کرین کی مدد سے بلند عمارت کی دیوار تک پہنچے اور پھر اپنے ہاتھوں کی مہارت سے ایسے پورٹریٹ بنایا کہ نیمار کا حقیقت سے قریب تر دکھائی دینے والے پورٹریٹ ابھر کر سامنے آگیا ۔

اس آرٹ ورک کو راہگیروں نے بیحد پسند کیا اور ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دئیے۔

تازہ ترین