• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لندن میں امریکی صدر کی آمد پر ٹرمپ بے بی غبارہ اڑے گا


لندن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، امریکی صدر کی آمد پر ٹرمپ بے بی نامی خصوصی غبارہ اڑایا جائے گا۔

گریٹر لندن کو نسل کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کی لندن آمد کے حوالے سے تیاریوں کی منظوری دے دی۔

غبارہ اڑانے کی جگہ پارلیمنٹ کے قریب کی متعین کی گئی ہے، نارنجی رنگ کے اس بلند و بالا غبارے میں ٹرمپ نے نیپی پہن رکھی ہے۔

غبارہ اڑانے کے لیے ہزاروں افراد نے پیٹیشن پر دستخط کیے تھے،عوام نے اس غبارے کی تیاری پر16ہزار پونڈ خرچ کیے ہیں، غبارہ اڑانے کے لیے اوقات مقرر کر نے کے ساتھ ساتھ سخت قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں۔

اس نت نئے طریقے سے احتجاج کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ فسطائی اصولوں کے پیروکار کو برطانیہ میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین