• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، پیوٹن ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کا امکان

ٹرمپ، پیوٹن ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کا امکان

فن لینڈ میں امریکی اور روسی صدر کے درمیان ملاقات میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت، یوکرین کے معاملے، شام کے تنازعے اور ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے پر بات چیت کا امکان ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے ساتھ 16 جولائی کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سمٹ میں شرکت اور یورپی دورے کے اختتام پر ہوگی۔ روس میں امریکی سفیر جان ہنٹس مین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ یقین رکھتے ہیں کہ روس کے ساتھ امریکی تعلقات کا بہتر ہونا عالمی معاملات کے لیے بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین