• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپورنئی فلم دی اسکول 'کاٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ہدایتکاراسٹورم ایش وڈ کی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکار میگن ڈروری،نکولس ہوپ اور وِل میکڈونلڈسمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

سنسنی سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک ایسی سرجن کے گِرد گھوم رہی ہے جس کا بیٹا اچانک لاپتہ ہو جاتا ہے ۔

اپنے بیٹے کی تلاش میں یہ خاتون جنگل کا رُخ کرتی ہے جہاں ایک پرانے اور طویل سالوں سے بند اسکول میں کچھ بچوں کی موجودگی اسے حیران کر دیتی ہے تاہم اس دوران مافوق الفطرت طاقتوں کے زیرِ اثراس اسکول میں خاتون کاسامنا دہشت ناک مخلوق سے ہوتا ہے ۔

اپنے بیٹے تک پہنچنے کیلئے اس خاتون کو ان خطرناک شیطانی قوتوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے ، بیٹے سے محبت کی وجہ سے یہ خاتون اپنی جان تک داؤ پر لگا دیتی ہے ۔

  فلم آئندہ چند مہینے میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش    کر دی جائیگی۔

تازہ ترین