• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انیل کپور اور ایشوریا کی نئی فلم ”فینی خان “ کا ٹریلرجاری


بالی و وڈ اسٹار انیل کپور اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک بار پھر فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم’فنے خان‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

انیل کپور اور ایشوریا کی نئی فلم’فنے خان‘ کا ٹریلرجاری

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ”فینی خان “ کا آفیشل ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

انیل کپور اور ایشوریا رائے بچن کی جوڑی فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم ’فنے خان‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی جسکی کہانی فلم میوزک اور کامیڈی پر مبنی ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں راج کمار راؤ ، دیویا دتہ بھی شامل ہیں۔

انیل کپور اور ایشوریا کی نئی فلم’فنے خان‘ کا ٹریلرجاری

واضح رہے کہ انیل کپور اور ایشوریا رائے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تال‘‘ اور 2000 میں فلم ’’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے اس کے بعد کبھی بھی کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن اب دونوں 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

انیل کپور اور ایشوریا کی نئی فلم’فنے خان‘ کا ٹریلرجاری

فلم  ”فینی خان “ رواں سال 3اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔


تازہ ترین
تازہ ترین