• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ نیوز

کشمیری رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، حرہت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ کو گھر میں نظر بند اور یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا۔

میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ قابض انتظامیہ نے سری نگر میں پابندیاں لگا دی ہیں، جبکہ انہیں اور سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔یاسین ملک کو پولیس گرفتار کرکے لے گئی ہے ۔

میر واعظ عمر فاروق کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف ریلیوں میں شرکت سے روکنے کیلئے انہیں نظر بند کیا گیا، حریت قیادت نے 8 جولائی کو برہان وانی کی برسی کے موقع پر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد میں مصروف برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کو شہید کیا گیا تھا۔

تازہ ترین