• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگل میں سجے شیشے دیکھ کر جا نوروں کے ملے جلے ردِ عمل


انسانی فطر ت ہے کہ جب وہ شیشے کے سامنے کھڑا ہو تا ہے تو اپنے آپ کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے کو سجانا سنوارنا بھی شروع کر دیتا ہے۔

ایک فرانسیسی فو ٹو گرافر نے جانوروں کے ردِ عمل کو دیکھنے کیلئے افریقہ کے گھنے جنگلات میں مختلف مقامات پر لاتعداد دیوقامت شیشے کھڑے کر دئیے۔

بس پھر کیا تھا جب بھی کو ئی جانور اس شیشے کے سامنے سے گزرتا تو اک پل کیلئے کھڑا ہو کر اپنا عکس دیکھتا لیکن ردِ عمل سب کا مختلف تھا۔

چیتے نے شیشے میں دیکھ کر دھاڑیں مارنی شروع کر دی وہیں ایک پرندہ اپنا عکس دیکھتا حیران و پریشان دکھائی دیا۔کوئی اپنا عکس دیکھنا گوارا ہی نہیں کیا تو کوئی ا س بات سے پریشان دکھائی دیا کہ میراہم شکل اس جنگل میں کو ئی دوسرا کیسا آگیا بس اسی خوف سے شیشے کو توڑنے کیلئے ٹکریں مارنی شروع کر دی۔

جا نوروں کی یہ تما م حرکات شیشے کے سامنے درخت کے ساتھ لگے ایک پو شیدہ کیمرے میں ریکارڈ ہو تی رہی جسے ہزاروں افراد دلچسپی سے دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین