• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا نے زمبابوے کو 5وکٹ سےہرا دیا

سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا نے زمبابوے کو 5وکٹ سےہرا دیا

سہ ملکی ٹی 20سیریز کے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 5وکٹ سے مات دے دی جبکہ ایونٹ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی تو اوپنر سولومن مائر کی 63 اور پیٹر مور کی 30 رنز کی اننگز کی بدولت زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر151رنز بنانے میں کامیاب رہی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریوٹائی نے 3، اسٹین لیک اور رچرڈسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


زمبابوے کے 152 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی ابتدائی 2 وکٹیں 26 رنز پر گر گئیں لیکن پھر میکس ویل کا جادو چلا۔انہوں نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر 103 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور میچ آسان بنادیا۔

میکس ویل نے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 56رنز بنائے، ہیڈ نے 48رنز کی اننگز کھیلی تاہم آسٹریلیا نے ہدف ایک گیند قبل 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، مُوزارابانی نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ میں زمبابوین ٹیم اپنے چاروں میچ ہار گئی جبکہ سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین