• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں بیلو وہیل گیم کا ایک اور شکار

سعودی عرب میں بیلو وہیل گیم کا ایک اور شکار

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران بیلو وہیل گیم نے دوسرے بچے کی جان لے لی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کے ایک دیہاتی علاقے میں بیلو وہیل گیم میں مبتلا 13سالہ بچی نے خود کو پھانسی دے کر خودکشی کرلی جبکہ پولیس نے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران بیلو وہیل کا شکار ہوکر خودکشی کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جب مغربی شہر ابہا میں چھٹی جماعت کے 12 سالہ عبدالرحمٰن الاحمری نے پردے کی رسی سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی تھی۔

تازہ ترین