• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو اسکولوں میں درس و تدریس پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے لیکن جناب بھارت میں تو اُلٹی گنگا بہنے لگی ہے۔

بھارت کے اسکول اسپامیں تبدیل ہو گئے

جی ہاں، بھارت میں اسکول کو اسپا بنا دیا گیا جہاں ٹیچرز سر کامساج کروانے میں مصروف دکھائی دیں۔ یہ مناظربھارتی ریاست تلنگانہ کے ٹاؤن Jangaon کے ایک گورنمنٹ اسکول میں دیکھے گئے جہاں فزکس کی خاتون ٹیچر درس و تدریس کے بجائے طالبہ سے اپنے سر میں تیل ڈلوا کر مالش کروا رہی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یوں اسکول میں بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے ہیڈ مساج کرواتی خاتون ٹیچر کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ اسکول میں زیرِ تعلیم بچوں کے والدین خاتون کیخلاف سخت کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین