• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ2018کا جنوں خواتین کے بھی سر پر سوار


فیفا ورلڈ کپ 2018کامیلہ زورشور سے جاری ہے جس کا بخار ہر ایک کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اس جنون میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ2018کا جنوں خواتین کے بھی سر پر سوار

ویڈیو میں نظر آنے والی اس امریکی حسینہ کو ہی دیکھ لیں جو فٹبال سے مختلف ٹرکس پیش کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔کرتب بازی کے شوقین امریکی لڑکی کے سر پر فیفا فیور کچھ ایسا چڑھاکہ فٹبال کو پیروں پر اُچھالتے ہوئے ایسی شاندار ٹرکس پیش کیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

فیفا ورلڈ کپ2018کا جنوں خواتین کے بھی سر پر سوار

واضح رہے امریکا سے تعلق رکھنے والی Indi Cowieنامی خاتون فری اسٹائل فٹبال ٹرکس پیش کرنے میں ماہر ہے اور اب تک کئی عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فٹبال کی دیوانی کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین