• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 149رنز کا ہدف

ٹی 20: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 149رنز کا ہدف

بھارت اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 149رنز کا ہدف مقرر کردیا۔

اس سے قبل میزبان انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا اور صرف 22رنز کے اسکور پر 3 بھارتی سورما پویلین پہنچ گئے۔ 

ٹی 20: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 149رنز کا ہدف

کپتان کوہلی نے سب سے زیادہ 47رنز بنائے، انہوں نے رائنا کے ساتھ مل کر ٹیم کی بیٹنگ کو سہارا دیا اور چوتھی وکٹ پر اہم 57رنز جوڑے جبکہ دھونی 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ٹیم کو مقررہ اوورز میں 5وکٹ پر 148رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا تاہم انگلش بولرز کی جانب سے ولی، بال، پلنکٹ اور راشد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ٹی 20: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 149رنز کا ہدف

دونوں ٹیموں کے درمیان آج دوسرے معرکہ ہے جس میں انگلینڈ کو جیت حاصل کرنا اور سیریز برابر کرنا لازمی ہے جبکہ پہلے میچ میں انگلش ٹیم کو بھارتی ٹیم سے 8وکٹوں سے منہ کی کھانی پڑی تھی جب کلدیپ یادو کی بولنگ اور لوکیش راہول کی سنچری نے انگلش ٹیم کو ڈھیر کردیا تھا۔

انگلینڈ کے ٹاس جیتنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر میں بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتا کیونکہ بولرز کے لیے یہ ایک اچھا ٹریک ہے لیکن پہلے بیٹنگ کرکے ہدف کا دفاع کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں جبکہ  کپتان کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما بھی آج میچ دیکھنے کے لیے ٹیم کے ہمراہ گرائونڈ میں موجود ہیں۔

دوسرا ٹی 20: انگلینڈ کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

ٹاس جیتنے پر انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر خوشی ہوئی، ہمارے بولرز اچھے ہیں اور ہم بھارت کو کم سے کم اسکور پر آئوٹ کرنے یا  انہیں مشکل وقت دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

آج کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں ایون مورگن الیون نے کوہلی الیون کے خلاف ایک تبدیلی کی اور آلر رائونڈ معین علی کی جگہ فاسٹ بولر جیک بال کو ڈیبیو پر طلب کرلیا ہےتاہم ٹیم نے دیگر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

انگلش میں کپتان ایون مورگن، جیسن روئے، جوس بٹلر، جو روٹ، جونی بیراسٹو، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل راشد اور جیک بال بھارت کا سامنا کریں گے۔

ادھر بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف گزشتہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہےجبکہ ٹیم روہت شرما، شیکھر دھون، کپتان ویرات کوہلی، لوکیش راہول، سریش رائنا، مہندرہ سنگھ دھونی، ہردیک پانڈیا، یوسوندر چاہل، کلدیپ یادو، بھونیشور کماراور امیش یادو پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین