• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سان ڈیگو کے جنگلات کی آگ پھیلتی ہوئی الپائن جاپہنچی


امریکا میں سان ڈیگو کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیلتی ہوئی الپائن جاپہنچی۔ آگ سے کئی گھر تباہ ہوگئے ،جبکہ مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

جمعہ کی صبح لگنے والی آگ اب تک 400 ایکڑ رقبہ جلاکر خاک کرچکی ہے۔ سان ڈیگو کے مشرق میں 25 میل دور تک رہنے والے الپائن کے رہائشیوں نے بھی علاقہ چھوڑ دیا ہے۔

دوسری جانب آگ پر قابو پانے میں مصروف فائر فائٹر عملے کو گرمی بھی متاثر کر رہی ہے۔

تازہ ترین