• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ سے ناخوش ہیں۔

سنجے دت کی بیٹی ’سنجو‘ سے ناخوش

 سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم سے خوش دکھائی نہیں دیتیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم ’سنجو‘ کے حوالے سے اب تک کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا حالانکہ رنبیر کپور کی اداکاری میں بننے والی فلم ’سنجو‘ نے 7 روز میں 200 کروڑ کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں کو حیران کردیا اور ہدایت کار سمیت پوری ٹیم فلم کی کامیابی کے لیے ہر طرف سے داد وصول کررہے ہیں لیکن ایسے میں تریشالا دت کا کوئی ردعمل نہ دینا حیران کن ہے۔

A post shared by Trishala Dutt (@trishaladutt) on


تریشالا دت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنے والد کی حوصلہ افزائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں جبکہ سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’بھومی‘ کی پروموشن میں بھی تریشالا نے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔

سنجے دت کی بیٹی ’سنجو‘ سے ناخوش

اس کے علاوہ وہ آئے دن سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں لیکن ’سنجو‘ کی ناقابل یقین کامیابی کے باوجود تریشالا کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا۔


فلم ’سنجو‘ میں تریشالا اور ان کی والدہ یعنی سنجے دت کی پہلی بیوی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا اور اسی بات کو لے کر وہ ناخوش ہیں حالانکہ انہوں نے اب تک اس بات کا اظہار نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی پہلی شادی ریچا شرما سے ہوئی جن سے ان کی ایک ہی بیٹی تریشالا دت ہیں اور ان کی دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں تاہم سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں ان دونوں شادیوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا بلکہ صرف ان کی تیسری بیوی منیاتا دت کو دکھایا گیا ہے۔

’سنجو‘ صرف 7 دن میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے نہ صرف رنبیر کپور کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی بلکہ اسے 2018ء کی کامیاب ترین فلم کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین