• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹا باپ سے، ’’پاپا، آپ کے بال سفید کیوں ہوتے جا رہے ہیں؟‘‘

باپ، ’’بیٹا، آپ جب بھی کوئی نافرمانی یا شرارت کرتے ہو تو ہر شرارت کے ساتھ میرا ایک بال سفید ہو جاتا ہے۔‘‘

بیٹا، ’’اوہ، اب میں سمجھا کہ دادا جان کے سر کے سارے بال سفید کیوں ہوگئے ہیں۔‘‘

٭…٭…٭

ہاسٹل کے دو دوست آپس میں گفتگو کرتے ہوئے

پہلا: ’’کیا بات ہے، تم بہت پریشان ہو؟‘‘

دوسرا: ’’کیا بتاؤں یار، میں نے گھر والوں کو ٹیبل لیمپ خریدنے کے لیے خط لکھا تھا کہ، 500 روپے بھیج دیں، اُنہوں نے ٹیبل لیمپ ہی بھیج دیا ہے۔‘‘

٭…٭…٭

استاد: وہ کون سا طریقہ ہے، جس سے سوال جلد حل ہو جاتا ہے؟

شاگرد: نقل

٭…٭…٭

ایک بچہ دوسرے سے : پتہ ہے، میرے ابو بہت ڈرتے ہیں اور اکثر میرا سہارا لیتے ہیں۔

دوسرا بچہ : اچھا ؟ وہ کیسے ؟

پہلا بچہ : جب بھی سڑک پار کرنے لگتے ہیں تو ڈر کے مارے میرا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں

٭…٭…٭

استاد بچوں سے : گرامر کے لحاظ سے بتاؤ کہ یہ کون سا زمانہ ہے۔ “ بچے نقل کر رہے ہیں“

ننھا بچہ : جناب یہ “ امتحان“ کا زمانہ ہے

٭…٭…٭

میڈم نے کلاس میں بچوں سے پوچھا، ’’بتاؤ یقین اور وہم میں کیا فرق ہے‘‘۔

شاگرد: میڈم آپ پڑھا رہی ہیں یہ ہمارا یقین ہے اور ہم پڑھ رہے ہیں یہ آپ کا وہم ہے 

تازہ ترین