• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭… پندرہ منٹ ہنسنا جسم کے لیے اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا دو گھنٹے سونا۔

٭… کسی بھی بحث کے بعد 85 فیصد لوگ اپنے تیز جملوں کے بارے میں سوچتے ہیں، جو انہوں نے بحث کے دوران کہے ہوتے ہیں۔

٭… کسی بھی جذباتی دھچکے کا اثر صرف پندرہ یا بیس منٹ تک رہتا ہے۔ اس کے بعد مرتب ہونے والے اثرات "اوور تھنکنگ " یعنی اس کے بارے میں زیادہ سوچنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ جس سے آپ خود کو زخم لگاتے ہیں۔

٭… ایک تحقیق کے مطابق مکھی ایک سیکنڈ میں 32 مرتبہ اپنے پر ہلاتی ہے۔

٭… اگر زمین کے گرد موجود ستاروں کا مشاہدہ کریں تو سب سے نزدیک سورج ہے، جو زمین سے 93 میل دور واقع ہے۔

٭… دنیا کے 44 ممالک ایسے ہیں، جہاں ساحل سمندر موجود نہیں ہے۔

٭… مثانے کی پتھری کو توڑ نے کا خیال سب سے پہلے عرب طبیبوں کو آیا تھا۔

٭… گھوڑے، بلی اور خرگوشوں کی سننے کی صلاحت انسانوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ہلکی سے ہلکی آواز سننے کے لیے اپنے کان ہلا سکتے ہیں۔

٭… کچھوا، مکھی اور سانپ کے پاس سننے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

٭… دنیا میں سب سے زیادہ پہاڑ سوئٹزر لینڈ میں پائے جاتے ہیں۔

٭… قطبِ شمالی میں سال کے 186 دن تک سورج مکمل طور پر غائب رہتا ہے۔

٭… ٹھنڈا پانی، گرم پانی کے مقابل زیادہ ہلکا ہوتا ہے۔

تازہ ترین