• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تھر میں سجا سائنسی میلہ

صوبے سندھ کا صحرائی علاقہ تھرپارکر عموماً قحط سالی کے باعث پہچانا جاتا ہے، جہاں اس علاقے میں کسی بھی قسم کی تفریحی میلے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا ،وہیں ایسے حالات میں حکومت کی جانب سے رواں سال فروری میں مٹھی میں 2روزہ سائنسی میلے کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں مقامی پچاس سے زائد پرائمری اسکولوں نے شرکت کی اور طالب علموں کی سائنسی تخلیقات کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ 

تھر میں سجا سائنسی میلہ

میلے میں بچوں نے پانی سے بجلی پیدا کرنے کا ماڈل بھی پیش کیا، جو ماحول دوست بھی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی بجلی کی قمیت بھی انتہائی کم ہے۔ عام طور سے تھر میں اس نوعیت کے سائنسی میلوں کا انعقاد نہیں کیا جاتا اس کے باوجود طلبہ سائنس کے میدان سے دور نہیں رہ پائے اور اس میلے میں بڑھ چڑھ کر اپنی قالبیت کا مظاہرہ کیا۔ 

تھر میں سجا سائنسی میلہ

علاقے میں طویل عرصے سے بجلی کی عدم فراہم کا عکس بھی اس میلے میں نظر آیا، بیشتر بچوں نے توانائی کے شعبوں کے حوالے سے ماڈلز بنائے۔ اس کے علاوہ ملک میں موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی ماڈلز بنائے گئے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ میلے میں آئے شرکا کو طلب علموں نے اعتماد کے ساتھ اپنے پروجیکٹس کے بارے میں بتایا۔ میلے میں شرک بچوں کا جوش و خروش اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تقریبات کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین