• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے میاں نے آئینے میں نظر آنے والے اپنے عکس کو دوست بنا لیا


بچوں کو اپنی معصوم حرکتوں سے لوگوں کا دل جیتنے میں کمال حاصل ہے جوکھیل کود ہی میں ایسے دلچسپ انداز اپناتے ہیں کہ دیکھنے والے مسکرائے بنا رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنے ہی عکس کو دوست بنا لیا اور خوب مزے سے کھیلا۔یہ دلچسپ مناظ رایک کپڑوں کی شاپ میں دیکھے گئے جہاں اپنی ممی کے ساتھ آئے بچے نے وہاں لگے اائینے میں پہلی باراپنا عکس دیکھا توگھبرا گیا اور پھریوں کھیلنے لگا کہ جیسے عکس نہ ہو سچ میں کوئی دوست ہی تو ہو۔

یوں شیشے میں دکھائی دیتے اپنے عکس سے کھیلنے میں مگن بچے کے دلچسپ انداز پر وہاں افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے جبکہ سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین