• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے انڈر پاس میں ٹریلر پھنس گیا

لاہور کے انڈر پاس میں ٹریلر پھنس گیا

لاہور میں جیل روڈ پر وارث شاہ انڈر پاس میں ٹریلر پھنس گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریلر جیل روڈ پر وارث شاہ انڈرپاس سے گزرتے ہوئے انڈر پاس میں پھنس گیا۔

ٹریلر کے پھنسنے سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے کرین کے ذریعے ٹریلر کو نکالا جس کے بعد ٹریفک  کی روانی بحال ہو سکی۔

تازہ ترین