• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا ٹریلر ریلیز


حمزہ علی عباسی کی فلم’’پروازہےجنون‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

 حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا ٹریلرریلیز

فلم’’پرواز ہے جنون‘‘عید الفطر پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر فلم کی ریلیز موخر کردی گئی تھی اور اب فلم کا ٹریلر جاری کیاگیا ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

 حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا ٹریلرریلیز

ہدایت کار حسیب حسن کی فلم کی کہانی مقبول ترین ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ کی مصنفہ فرحت اشتیاق نے تحریر کی ہے۔

حمزہ علی عباسی کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار شمعون عباسی، ہانیہ عامر، احد رضامیر، شاز خان اور کبریٰ خان شامل ہیں ۔

 حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا ٹریلرریلیز

فلم کی کہانی وطن پر جان نثار کرنے کا جذبہ رکھنے والے فائٹر پائلٹس کے گرد گھومتی ہے جس میں حمزہ علی عباسی اور احدرضامیر فائٹر پائلٹس کا کردار نبھارہے ہیں۔

 حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا ٹریلرریلیز

حمزہ علی عباسی، احد رضامیر اور ہانیہ عامر کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں آصف رضامیر، معروف کامیڈین شفاعت علی، شمعون عباسی، شاز خان، فرحان علی آغا اورمرینہ خان شامل ہیں۔

فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین