• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ومبلڈن : فیڈرر اور سرینا پری کوارٹر فائنل میں داخل

ومبلڈن : فیڈرر اور سرینا پری کوارٹر فائنل میں داخل

برطانیہ میں جاری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں سوئس اسٹار روجر فیڈررکی اپنے نویں ومبلڈن ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری جبکہ ویمنز میں سرینا ولیمز بھی ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

دفاعی چیمپئن فیڈرر جرمنی کے لینارڈ اشٹرف کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، 36 سالہ فیڈر رنے حریف کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کی تاہم ان کی جیت کا اسکور 3-6، 5-7اور2-6 رہاتھا۔

دوسری جانب ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز نے ملاڈینوک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تاہم ان کی بڑی بہن وینس ولیمز کو کیکی برٹنز کے ہاتھوں 2-6،6-7 اور 6-8سے شکست ہوگئی اور روسی ایلینا مکاروا نے چیکوسلوواکیا کو ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی ۔

ادھر مینز ڈبلز میں پاکستانی اعصام الحق اور جین جولین روجرکو شکست سے ہاتھ دھونا پڑا جب برطانوی جوڑی نے انہیں 4-6، 4-6اور 6-7 سے مات دی جبکہ مکس ڈبلز میں اعصام الحق اور اسپینش سنتونجا نے اسٹریٹ سیٹس میں ارجنٹائن اور جاپانی جوڑی کو 3-6 اور 2-6 سے ہرایا۔

تازہ ترین