• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 ایران نے عراق کو بجلی کی فراہمی بند کردی

ایران نے واجبات کی عدم ادائیگی پر عراق کو بجلی کی ترسیل منقطع کردی ، جس کے بعد عراق کےکئی شہر اور علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیاہے۔

عراقی وزارت بجلی کے ترجمان مصعب المدیرس کا کہنا ہے کہ عراق حکومت کی جانب سے عدم ادائیگیوں پر ایران نے جمعہ سے عراق کو دی جانے والی ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی بند کردی جس سے میسان، زیکار اور بصرہ صوبوں میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں مزید اضافہ کرنا پڑگیا ہے۔

دریں اثناء مختلف سیاسی جماعتوں نے عراقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود دوسرے ممالک سے درآمد کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ عراق کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں جہاں پر درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔

تازہ ترین