آپ آف لائن ہیں
جمعہ 10؍محرم الحرام 1440ھ 21؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، اطلاق رات 12بجے ہوگا

وفاقی نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 4روپے 26پیسےسستا کردیاہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 3روپے 74پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل میں 5روپے 54پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نگراں حکومت کے وزیرتوانائی علی ظفر نے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا تھااور کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح 31سے24فیصد، لائٹ ڈیزل کی سیلزٹیکس کی شرح17 سے 9فیصدکرنے کافیصلہ جبکہ موٹرسپرٹ اورکیروسین آئل میں ٹیکس کی  شرح 17سے12فیصدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےحکومت کو10ارب کانقصان ہوگاجبکہ قیمتیںکم ہونے سے پیداوار کی لاگت کو کم کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینےمیں مدد بھی ملے گی تاہم نگراں حکومت عوامی مشکلات سےمکمل طور پر آگاہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااطلاق آج رات12بجےسےہوجائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں