• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اس ہوٹل کی لابی میں کئی ادیب چھریاں تیز کررہے تھے۔
لان میں کئی شاعر ہتھوڑے اٹھاکر توڑ پھوڑ میں مصروف تھے۔
کانفرنس روم میں کئی فوٹوگرافر تصویروں میں بارود بھر رہے تھے۔
میں ڈر کے مارے ایک ہال میں چلاگیا۔
وہاں اسٹیج کے بجائے رنگ لگا ہوا تھا۔
کئی تاریخ داں مکے بازی کی مشق کررہے تھے۔
اچانک میں نے پہلو میں چبھن محسوس کی۔
وہ ایک پستول تھا۔
میں نے گھوم کے دیکھا، پیچھے تین مسلح کتابیں کھڑی تھیں۔
پھر ایک جیکٹ والی کتاب آگے بڑھ کر پھٹ گئی۔
ادبی میلے میں دہشت گردی کا خدشہ درست ثابت ہوا۔
تازہ ترین