• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برہان وانی کی برسی، متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ

برہان وانی کی برسی، متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدآزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کی شہادت کو دو برس بیت گئے ۔ کشمیری رہنما کی دوسری برسی پر وادی میں آج مکمل ہڑتال اور متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق حریت قیادت نے آج برہان وانی کے آبائی علاقے ترال کی جانب مارچ کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے ۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی، محمد یاسین ملک، ظفر اکبر بٹ سمیت دیگر رہ نماؤں کو نظر بند کر دیا گیا۔

 مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے بعض علاقوں میں کرفیو لگاتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

ہر کشمیریوں کی طرح مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھنے والا برہان مظفر وانی ،،شہادت کے بعد آزادی کی تحریک کو نیا رُخ دے گیا۔

قابض بھارتی فوج نے 22 سالہ کشمیری رہنما برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کو شہید کردیاگیا،جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی تاریخ میں سب سے طویل مظاہروں کا آغاز ہوا، اپنی زندگی میں بھارت کے لئے خوف کی علامت بنے رہنے والا نوجوان برہان وانی شہادت کے بعد کشمیریوں کیلئے ہیرو بن کر ابھرا۔

برہان وانی کے جنازے میں شریک لاکھوں کشمیریوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو بتا دیا کہ آزادی کی تحریک کو یوں کچلا نہیں جاسکتا۔8 جولائی 2016 کے بعد مقبوضہ کشمیر کی فضاؤں میں آزادی کے نعروں کی گونج پہلے سے زیادہ تیز ہوگئی۔

جذبہ شہادت سے سرشار کشمیری قابض بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوگئے اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے لگے ، آزادی کے ان نعروں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

تازہ ترین