• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20سہ فریقی فائنل،آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

ٹی20سہ فریقی فائنل،آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

زمبابوے میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹاس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم فارم میں ہے ،بولرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں ، آسٹریلیا کو کم سے کم اسکورتک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہاآج کے میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، صاحبزادہ فرحان اوپننگ کریں گے۔عثمان شنواری کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

دو میچز میں ناکام رہنے والے حارث سہیل کو آج ڈراپ کیا ہے ان کی جگہ چار سدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اوپنر صاحبزادہ فرحان کو ڈیبیو کرایا ہے،وہ فخر زمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ صاحبزادہ فرحان نے پاکستان سپر لیگ کے پانچ میچوں میں 91 رنز بنائے تھے۔

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ فخر زمان، صاحبزادہ فرحان شعیب ملک،حسین طلعت،آصف علی،فہیم اشرف،شاداب خان،محمد عامر،حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

تازہ ترین