• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی زمبابوے روانہ

ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی زمبابوے روانہ

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے 4 کرکٹرز زمبابوے روانہ ہوگئے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے انجری سے نجات پانے کے بعد ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر پاکستان ٹیم کے 3 کھلاڑی حسین طلعت ، صاحبزادہ فرحان اور شاہین آفریدی وطن واپس آجائیں گے، جبکہ 4 کرکٹرز ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے لاہور سے زمبابوے کے روانہ ہو گئے ہیں۔

ان میں بابر اعظم، امام الحق، جنید خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ بابر اعظم کلائی کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے ۔

روانگی سے قبل بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انجری سے مکمل نجات پانے کے بعد ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے پر خوش ہوں۔ پاکستان کے لیئے دوبارہ رنز بنانے کے لیئے اب انتظار کرنا مشکل ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے میچ 13 ، 16 ، 18 ، 20 اور 22جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین