• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسراٹی20: انگلینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 199رنز کا ہدف

تیسراٹی20: انگلینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 199رنز کا ہدف

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کو جیت کے لیے 199رنز کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش اوپنرز جیسن روئے اور جوس بٹلرنے بھارتی ٹاس جیت کو غلط قرار دے دیا اور شروع کے 8 اووز میں 94رنز جوڑ دیےاور ایک بڑے ہدف کی بنیاد قائم کردی۔

انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں پر 198رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جبکہ ٹیم کی جانب سے جیسن روئے نے سب سے زیادہ 67رنز اسکور کیے انہوں نے 31گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکے اور 4 چوکے لگائے تاہم جوس بٹلر 34رنز، ایلکس ہیلز 30اور جونی بیئراسٹو 25رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ادھر بھارتی بولرز نے انگلش ٹیم کے خلاف آخری اوورز میں زبردست فائٹ بیک کیا اور انگلش ٹیم کی پے در پے وکٹیں حاصل کرکے ان کو بیک فٹ پر دکھیل دیا، ہردیک پانڈیا نے 4 شکار کیے جبکہ سدھارتھ کول نے 2 وکٹیں لیں۔

دوسری جانب انگلینڈ نے آج اپنی ٹیم میں جو روٹ کی جگہ آل رائونڈر بین اسٹوکس کو شامل کیا جبکہ بھارتی ٹیم میں کلدپ یادو اور بھونیشور کمار کی جگہ سدھارتھ کول اور دیپک چاہر کو جگہ دی گئی ہے۔

واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان جاری 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز جیت جائے گی۔

تازہ ترین