• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحیوں کو نمائندہ منتخب کرنیکا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر

مسیحیوں کو نمائندہ منتخب کرنیکا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر

سوسائٹی فار کرائسٹ اسپین کے صدر راجو الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسیحیوں کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے ووٹ کا حق دیا جائے جبکہ خود سے کسی نمائندے کا نام منتخب کر لینا مسیحیوں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔

ان خیالات کا اظہار سوسائٹی فار کرائسٹ اسپین کے صدر نے روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کیااور کہا کہ پاکستان میں مسیحیوں کو سیاسی حوالے سے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے باقاعدہ الیکشن ہونا چاہیئے تاکہ مسیحی برادری اپنی پسند اور منتخب کئے جانے والے نمائندے کے فلاح و بہبود کے کاموں اور سیاسی وابستگیوں کوجانچ سکیں ۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں مقیم مسیحی برادری پر کوئی بھی جیتنے والی سیاسی جماعت ایک نمائندہ منتخب کر دیتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے یہ نمائندہ تم پر مقرر کر دیا ہے اور اب تم اپنی پسند نا پسند کو پس پشت رکھو جبکہ یہ سراسر نا انصافی ہے۔

راجو الیگزینڈر کا کہنا تھاکہ پاکستان کے آرڈیننس میں دوبارہ سے یہ قانون شامل کیا جائے کہ مسیحی اپنا نمائندہ الیکشن کے ذریعے منتخب کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو سمجھا جائے گا کہ سیاسی نمائندہ منتخب کرنے کے حوالے سے مسیحیوں کے حقوق کی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین