• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کامریڈ! تمھیں کس بات پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے؟‘‘
’’پیوٹن کے خلاف نعرے لگانے پر۔‘‘
’’اور تمھارے بھائی کو؟”
’’پیوٹن کیخلاف وال چاکنگ کرنے پر۔‘‘
’’اور تمہارے کزن کو؟‘‘
’’پیوٹن کیخلاف کالم لکھنے پر۔‘‘
“اور تمہارے دوست کو؟”
’’پیوٹن کیخلاف نظم کہنے پر۔ اور تمہیں؟‘‘
’’مجھے؟ نہیں مجھے سزا نہیں ہوئی۔
مجھے با عزت بری کر دیا گیا ہے۔‘‘
’’تم پر کیا الزام تھا؟”
’’میں نے سو بم دھماکے کئےتھے۔
اور ایک ہزار افراد کو قتل کیا تھا۔‘‘
’’اوہ! پھر کیسے چھوٹ گئے؟‘‘
’’میں نے پیوٹن کیخلاف کوئی نعرہ نہیں لگایا تھا‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین