• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پرانی سبزی منڈی میں صندوق سے لاش برآمد

کراچی: پرانی سبزی منڈی میں صندوق سے لاش برآمد

کراچی میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں گھر سے ایک شخص کی 8روز پرانی لاش ملی ہے، لاش گھر میں موجود صندوق میں تھی۔

پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر بھینس کالونی کی گلی نمبر 20میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شفیع اللہ نامی شخص زخمی ہوگیا، جبکہ گلستان جوہر بلاک 20میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے لبنیٰ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔

تازہ ترین