• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ


فن لینڈ میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شوہر حضرات نے اپنی بیگمات کو کندھوں پر اُٹھا کر خوب دوڑیں لگائی۔

فن لینڈمیں منعقد ہونے والی اس 23ویں سالانہ وائف کیرنگ مقابلے میں فن لینڈ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے53جوڑوں نے حصہ لیا اور کسی لڑائی جھگڑے کے بغیر شوہروں نے اپنی بیویوں کو کندھوں پر اُٹھائے طویل اور دشوارگزار راستے پر خوب دوڑ لگائی۔

فن لینڈ میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ
مرد حضرات اپنی بیویوں کو اٹھا کر دوڑتے ہوئے

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شرکاء کو نہ صرف اپنی بیگمات کو کندھوں پر اُٹھانا تھا بلکہ پانی سے پھرے پول، مٹی اور کیچڑ سے اٹے ٹریک اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے 250میٹر کا مقرر فاصلہ بھی تیزی سے طے کرنا تھا۔

منفرد نوعیت کے اس دلچسپ مقابلے میں جہاں کچھ شوہر اپنی اہلیہ کو اُٹھا کر دوڑنے میں ناکام رہے اور گرتے پڑتے نظر آئے وہیں لیتھوینیاسے تعلق رکھنے والے جوڑے نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین