• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اکشے کمار اور جان ابراہم میں کس بات کا جھگڑا ہے؟


بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور جان ابراہم کے درمیان فلموں کی ریلیز کا معاملہ تنازع کی شکل اختیار کر گیا۔

اکشے کمار اور جان ابراہم میں کس بات کا جھگڑا ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’گولڈ ‘ اور معروف اداکار جان ابراہم کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ستیا میوا جیئتے ‘ کی ریلیز 15 اگست کے روز ہی تنازع کی وجہ بن گئی ہے جس پر اداکار جان ابراہم نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکشے کمار میرے اچھے دوست ہیں لیکن اُن کا اپنی فلم’ گولڈ ‘ کو 15 اگست کے روز ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ انتہائی پریشان کن ہے۔

اکشے کمار اور جان ابراہم میں کس بات کا جھگڑا ہے؟

جان ابراہم کے بیان پر اکشے کمار بھی خاموش نہ رہے اور کہا کہ ’میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو دوسرے اداکار کی فلم کے ساتھ اپنی فلم بھی ریلیز کرنی چاہیے اور اگلی بار بھی میں ایسا ہی کروں گا حتیٰ کہ ہم سب کو عید، دیوالی اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر بھی فلم ریلیز کرنی چاہیے۔

اکشے کمار اور جان ابراہم میں کس بات کا جھگڑا ہے؟

واضح رہے کہ اکشے کمار اور جان ابراہم کی سپر ہٹ جوڑی نے ’گرم مصالحہ، دیسی بوائز ، ہاؤس فل ٹو اور ڈشوم ‘جیسی کئی مشہور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جبکہ دونوں کے درمیان دوستی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر اداکار ایک دوسرے کو بھائی اور استاد کہتے تھے لیکن اب اداکاروں کے درمیان فلم نگری سے شروع ہونے والی دوستی میں فلمیں ہی دراڑ بن گئیں اور ایک ہی تاریخ میں فلموں کی ریلیز کا معاملہ اب تنازع کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین