• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں بل فائٹنگ کے سالانہ میلے کا آغاز


اسپین میں بل فائٹنگ کے سالانہ میلے کا آغاز ہوا جہاں بپھرے بیل نے میٹاڈور( بل فائٹر) کو بری طرح روند ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ایک آنکھ سے محروم 45سالہJuan Jose Padilla نامی اسٹار بل فائٹر نے بیل کو برچھیاں گھونپتے ہوئے بری طرح زخمی کردیا اورپھر سے حملے کا انتظار کرنے لگا۔

زخموں سے چور بپھرے بیل کو بل فائٹر کایہ ادا بالکل نابھائی جس نے پیچھے سے جوآن جوش کو برح طرح ٹکر مارنے کے بعد سینگوں پر اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس سے اس کے سر کی کھال پھٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔

اسٹینڈ بائی پرموجود دیگر بل فائٹرز فوراً بُل فائٹر کی مدد کو پہنچے اور جہاں کچھ بیل کا دھیان بھٹکاتے تو کچھ زخمی بل فائٹر کو فائٹنگ ایرینا سے باہر لیجاتے دکھائی دیے ۔

بعد ازاں جوآن جوش کو فوری طبی امداد دی گئی جس کے سَر پر 40ٹانکے لگائے گئے۔

واضح رہے دنیا بھر میں بُل فائیٹنگ فیسٹیول کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا جاتا ہے اور فیسٹیول پر پابندی کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین