• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ایک روزہ ایئر شو کا انعقاد


برطانیہ میں ایک روزہ ایئر شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

برطانیہ کے ٹاؤن ساؤتھ پورٹ پر منعقد ہونے والے اس ایئر شو میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے گئے اس ایئر شو کے دوران ماہر پائلٹس نے جہاز ،ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کیاجسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا جبکہ آسمان پر اُڑتے بل کھاتے جہازوں کو دیکھ کر بچے بھی بیحد لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین