• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسویل کی سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت

میکسویل کی سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے سہ فریقی ٹی 20 فائنل کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت کردی ہے ۔


ایک بیان میں میکسویل نے ہاتھ نہ ملانے پر پشیمانی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرفراز احمد کو میں دیکھ نہیں سکا ۔

اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اس انداز سے گیم میں حصہ نہیں لیتاجو کچھ ہوا وہ ایک اسپورٹس مین کےلئے نامناسب تھا۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہاکہ ہوٹل میں انتظار کررہا ہوں،سرفراز احمد سے ہاتھ ملاکر انہیں مبارک باد دیناچاہتاہوں۔

گلین میکسویل جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں،انہیں گزشتہ روزگرائونڈ میں سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

تازہ ترین