• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ میں ٹیکسی میں مفت سفر کرنے کی انوکھی شرط

فن لینڈ میں ٹیکسی میں مفت سفر کرنے کی انوکھی شرط

’زندگی اک سفر ہے سہانا۔۔۔‘یہ بالی وڈ گاناشاید اسی صورتحال کے لئے بہترین ہو گا جس میں ایک ایسی ٹیکسی سروس متعارف کروائی گئی ہے جس میں مفت سفر کرناہے تو بس ایک ہی شرط پوری کرنی ہوگی۔


جی ہاں گاتے جائیں گنگناتے جائیں اور خوب انجوائے کریں اور تو اور مفت سفر کریں ۔

یہ دلچسپ خبر فن لینڈ سے آئی ہے جہاں ایک ٹیکسی سروس شروع کی گئی ہے جس کا کرایہ صرف اتنا ہے کہ آپ گانا گاتے رہیں اور ٹیکسی چلتی رہے گی اور جیسے ہی آپ گانا بند کرتے ہیں تو ڈرائیور بھی ٹیکسی روک دیتا ہے۔

سنگ الونگ شفل نامی اس سروس کا مقصد لوگوں کو برقی گاڑی سے آگاہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس میں انجن کی آواز نہیں آتی اور لوگ آسانی سے بات چیت کرسکتے ہیں اور گانا گاسکتے ہیں۔

تازہ ترین