• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بیٹے! امتحان کا نتیجہ آ گیا؟‘‘
’’جج جج جی ابو!‘‘
’’اس بار بھی تمہارا کلاس فیلو ڈوڈو فرسٹ آیا ہوگا؟‘‘
’’نہیں ابو! ڈوڈو بیمار تھا۔
وہ امتحان نہیں دے سکا۔‘‘
’’تو پھر گڈو فرسٹ آیا ہوگا؟‘‘
’’نہیں ابو! گڈو نے فیس جمع نہیں کرائی۔
اس کا نام کٹ گیا۔‘‘
’’تو پھر ببلو فرسٹ آیا ہوگا؟‘‘
’’نہیں ابو! ببلو کے ڈیڈی کا دوسرے شہر تبادلہ ہو گیا۔
وہ اب میری کلاس میں نہیں ہے۔‘‘
’’تو پھر کلاس میں کتنے بچے تھے؟‘‘
’’ابو، صرف ایک میں۔‘‘
’’ارے واہ، میرا بیٹا فرسٹ آیا ہے؟‘‘
’’نہیں ابو! مم مم میں فیل ہو گیا ہوں۔‘‘
*****
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین