• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

جاپان: بارش و لینڈ سلائیڈنگ سے شدید تباہی، ہلاکتیں 110ہوگئیں


ٹوکیو (عرفان صدیقی ) جاپان میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 110ہوگئی اور 80افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے نے متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کی نگرانی کیلئے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کردیا اورتمام معاملات کی نگرانی سنبھال لی ۔

جاپان: بارش و لینڈ سلائیڈنگ سے شدید تباہی، ہلاکتیں 110ہوگئیں

دوسری جانب جاپانی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مغربی جاپان میں گزشتہ ہفتے سے ہونے والے طوفانی بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں اور تباہی جاری ہے ،شہر اور گائوں ڈوپ چکے ہیں، پہاڑوں سے تودے گرنے کی اطلاعات ہیں جن سے ہلاکتیں بھی ہوئیں ،لاکھوں افرادبے گھر ہوچکے ہیں ،ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں جبکہ جاپانی فوج اور ریلیف ادارے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین