• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لائٹ ہاؤس کے لنڈابازار میں آگ لگ گئی

کراچی: لائٹ ہاؤس پر لنڈابازار میں آگ لگ گئی

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے علاقے میں واقع لنڈا بازار کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے پہنچ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لائٹ ہاؤس کی لنڈا کی دکانوں میں لگی آگ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد بجھا دی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے 8دکانیں اور 4موٹر سائیکلیں جل گئیں، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور اس سے پہنچنے والے مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تازہ ترین