• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچ فضائی کمپنی ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دیگی

ڈچ فضائی کمپنی ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دیگی

ڈچ فضائی کمپنی  KLM نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دیگی،فضائی کمپنی نے ایران کیلئے پر وازیں بند کرنے کی مزید کوئی تفصیل جا ری نہیں کی ۔

ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ وہ رواں سال ستمبر سےتہران کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم کے مطابق منفی اقتصادی صورت حال کے باعث کمپنی نے ستمبر سے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ،کمپنی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ یورپی ملک ہالینڈ کی فضائی کمپنی2013ء میں بھی ایران کے لیے اپنی پروازیں روک چکی ہے، تاہم امریکا اور یورپ کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد 2016ء میں ایک بار پھراس نے تہران کیلئے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

تازہ ترین