• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف فلم ’باغی‘ کےدوسرے سیکوئل کے لئے شام جاکر فوجی ٹریننگ لیں گے۔

ٹائیگر شروف ’باغی‘ کے سیکوئل کیلئے فوجی ٹریننگ لیں گے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’باغی تھری‘ کو ایکشن سے بھرپور بنانے کے لیے فلم کے ہدایت کار احمد خان نے ٹائیگر شروف کو ہیوی مشین گنز،ایم 16 اور راکٹ لانچر کی تربیت حاصل کرنے کے لئے شام میں فوجی کیمپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹائیگر شروف نےفلم ’باغی‘ میں دھماکے دار ایکشن سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا، فلم باغی کی مقبولیت کے بعد فلم کے پہلے سیکوئل نے ٹائیگر کو بلندیوں ہر پہنچادیا اور اب یہی فلم اُن کی اصل پہچان بن گئی ہے، مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے دوسرے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا۔

تاہم فلم کو پہلے سے زیادہ منفرد بنانے کے لئے ٹائیگر شام جاکر فوجی ٹریننگ حاصل کریں گے۔

ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2016 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ فلم کا پہلا سیکوئل رواں سال 23 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنا جس نے دنیا بھر میں 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین