• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا میں ایسے چند ہی لوگ ہونگے جنہیں تمام ممالک کے نام یاد ہونگے لیکن حال ہی میں ایک کینیڈین بچے نے تمام ممالک کے نام یاد کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

تمام ممالک کے نام روانی کے ساتھ بتانے والا کینیڈین بچہ

کینیڈا کا رہائشی 6سالہ Madden Landichoنامی بچہ نہ صرف دنیا کے تمام ممالک کے نام روانگی کے ساتھ بولتا ہے بلکہ اسے یہ تمام نام انگریزی حروف تہجی کے ساتھ یاد ہیں۔

انٹرنیٹ پر میڈن کی والدہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں اس نے تمام ممالک کے نام 4منٹ سے بھی کم وقت میں بتا کر سب کو حیران کردیا ہے۔ننھے میاں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔


تازہ ترین